بھٹکل 8/ ستمبر (ایس او نیوز/ موصولہ) آج بروز جمعرات 8 سبتمبر 12بجے اے سی آفس میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں تنظیم زمہ داران کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے عید قربان کے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی ہڈیوں اور دیگر اشیاء کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سال گذشتہ تنظیم کے زیر نگرانی کئے گئے کاموں کی ستائش کی اس میٹنگ میں تنظیم وفد نے اپنی طرف سے امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے میٹنگ میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سے بھی تعاون کی درخواست کی خصوصاً بجلی محکمہ کے ذریعہ عید کے ایام میں بجلی بحال رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔
میٹنگ میں محکمہ پولیس اور فاریسٹ کے علاوہ جالی و ھبلے پنچایت کے سکریٹریس اور منسپل چیف آفیسر اور تحصیلدار وغیرہ موجود تھے تنظیم وفد میں نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی قیادت میں دیگر عہدیداران و انتظامیہ کے افراد اور رابطہ سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔
خیال رہے کہ بھٹکل میں مورخہ 12 ستمبر کو عیدالاضحٰی منائی جائے گی۔
